سعودی ولی عہد کا وزیراعظم کی دعوت پر رمضان کے بعد دورۂ پاکستان متوقع

The Saudi Crown Prince is expected to visit Pakistan after Ramadan on the invitation of the Prime Minister
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی رمضان المبارک کے بعد وزیراعظم پاکستان کی دعوت پر دورۂ پاکستان متوقع ہے۔ذرائع کے مطابق سعوی ولی عہد پہلے غیر ملکی سربراہ حکومت ہوسکتے ہیں جو پاکستان میں نئی منتخب حکومت آنے کے بعد پاکستان کا دورہ کرنے آرہے ہیں۔ وہ شہباز شریف کی دعوت پر رمضان المبارک کے فوری بعد پاکستان آسکتے ہیں۔

گزشتہ روز سعودی ولی عہد اور وزیراعظم شہباز شریف کے درمیان ٹیلی فونک گفتگو میں شہباز شریف نے شہزادہ محمد بن سلمان کو دورۂ پاکستان کی دعوت دی تھی۔ جس پر سعودی ولی عہد نے وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا۔ٹیلیفونک گفتگو کے دوران شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستانی عوام سعودی شاہی مہمانوں کے پرتپاک استقبال کے منتظر ہیں۔
سعودی ولی عہد کا وزیراعظم کی دعوت پر رمضان کے بعد دورۂ پاکستان متوقع
وزیراعظم نے حرمین شریفین کے متولی شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی صحت و تندرستی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور سعودی قیادت اور عوام کو رمضان المبارک کی مبارکباد دی۔خیال رہے کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے 2019 میں سابق وزیراعظم عمران خان کی دعوت پر پاکستان کا دو روزہ دورہ کیا تھا۔




اشتہار


اشتہار