وزیراعلیٰ مریم نوازکی ہدایت پرصوبہ بھرمیں پتنگ بازی کیخلاف مہم جاری

On the direction of Chief Minister Maryam Nawaz, a campaign against kite flying is ongoing across the province
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی ہدایت پرصوبےبھرمیں پتنگ بازی کےخلاف مہم جاری ہےتفصیلات کےمطابق لاہور سمیت صوبہ بھر میں انسداد کائٹ فلائنگ ایکٹ کے تحت بڑے پیمانے پر کارروائی میں سینکڑوں مقدمات درج کرلئےگئے۔ترجمان پولیس کےمطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر میں پتنگ بازی میں ملوث 512 ملزمان کوگرفتارکرکے535 مقدمات درج کئے گئے، ملزمان کے قبضے سے 59877 پتنگیں، 700 ڈوریں و چرخیاں برآمد کرلی گئی۔
وزیراعلیٰ مریم نوازکی ہدایت پرصوبہ بھرمیں پتنگ بازی کیخلاف مہم جاری

ترجمان پولیس کےمطابق ایک ماہ سےجاری کریک ڈاؤن میں 2855 مقدمات درج کرکے 2991 افراد کوگرفتار کیاگیا، ملزمان کے قبضے سے 105076 پتنگیں، 2791 چرخیاں برآمد کی گئیں۔آئی جی پنجاب کاکہناہےکہ سی سی پی او لاہور، آر پی اوز، ڈی پی اوز پتنگ بازی کے خلاف زیرو ٹالرنس اپنائیں، دھاتی ڈور و پتنگوں کی تیاری، خرید و فروخت اور استعمال میں ملوث افراد کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔
شہری پتنگ بازی کے خونی کھیل کے خلاف مہم میں پولیس کا ساتھ دیں،سول سوسائٹی کے تعاون سے پتنگ بازی کے جان لیوا نقصانات بارے عوامی شعور اجاگر کیا جائے۔


اشتہار


اشتہار