30ارب سے اسٹیٹ آف دی آرٹ سرکاری کینسر اسپتال کی تعمیر کا اعلان

30 billion construction of state-of-the-art government cancer hospital announced
پنجاب حکومت نے اپنی نوعیت کے پہلے اسٹیٹ آف دی آرٹ سرکاری کینسر اسپتال کی تعمیر کا اعلان کر دیا۔وزیر خزانہ مجتبیٰ شجاع الرحمان نے بجٹ تقریر میں بتایا کہ صوبے میں 30 ارب روپے کی لاگت سے”نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ“ قائم کیا جائے گا جس کے لئے 50کروڑ روپے کی رقم رواں مالی سال کے آخری تین ماہ کے تر قیاتی بجٹ میں مختص کر دی گئی۔
10ارب روپے کی لاگت سے سرگودھا شہر میں امراض قلب کے اعلی معیار کا جدید اسپتال ”نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی“قائم کیا جائے گا۔امراض قلب کے اسپتال کیلئے رواں مالی سال کے آخری تین ماہ میں 20کروڑ روپے رکھے جاچکے ہیں،پی کے ایل آئی انڈولمنٹ فنڈ کیلئے رواں مالی سال میں 10 ارب روپے کی خطیر رقم مختص کر دی گئی۔




اشتہار


اشتہار