بھارتی اداکارہ جیکولین فرنینڈس کی رہائش گاہ پر آگ لگ گئی

A fire broke out at the residence of Indian actress Jacqueline Fernandez
 بالی ووڈ کی معروف اداکارہ جیکولین فرنینڈس کی رہائشی عمارت پر آگ لگ گئی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔بھارتی میڈیا کے مطابق رات 8 بجے کے قریب ممبئی کے علاقے باندرہ ویسٹ میں واقع جیکولین فرنینڈس کی رہائشی عمارت پر آگ لگی، تاہم فائر بریگیڈ کے عملے نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ مقامی لوگوں کے مطابق یہ آگ عمارت کی 13ویں منزل کے ایک کچن میں لگی تھی جبکہ اس حادثے میں کسی بھی جانی نقصان اور یا کسی شخص کے زخمی ہونے کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ جیکولین فرنینڈس اس عمارت کے ایک فائیو بی ایچ کی پرتعیش رہائش گاہ میں مقیم ہیں لیکن جس وقت یہ واقعہ پیش آیا تو اداکارہ اپنی رہائش گاہ پر موجود نہیں تھیں بلکہ کہا جارہا ہے کہ اداکارہ ان دنوں کام کے سلسلے میں دبئی میں موجود ہیں۔

واضح رہے کہ جیکولین فرنینڈس اس سے قبل جوہو کے اس فلیٹ میں رہائش پذیر تھیں جو کبھی بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کی ملکیت تھی۔



حوالہ 

اشتہار


اشتہار