اننت امبانی کی پری ویڈنگ 3 روزہ تقریبات میں اننت امبانی کی والدہ نیتا امبانی کا خوبصورت گہرا سبز نیکلس سب کی توجہ کا مرکز بن گیا۔اننت امبانی کی تین روزہ پری ویڈنگ تقریبات کا اختتام گزشتہ روز جام نگر میں ہوا جبکہ شادی کی تقریب 12 جولائی کو دھوم دھام سے منعقد کی جائے گی۔
نیتا امبانی نے اپنے بیٹے اننت امبانی اور بہو رادھیکا مرچنٹ کے ساتھ تین دن تک جاری رہنے والی شادی سے پہلے کی تقریب میں کچھ انتہائی شاندار فیشن لُکس دکھائے۔نیتا امبانی کے ہیروں کے ہار کے بارے میں سامنے آنے والی تفصیلات نے سب کے ہوش اڑا دیے ہیں۔
3 مارچ 2024 کو اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی سے پہلے کی تقریبات کے فائنل ایونٹ کے لیے نیتا امبانی نے ہینڈلوم کانچی پورم ساڑھی کا انتخاب کیا، اسے ڈیزائنر منیش ملہوترا نے ریلائنس کے لگژری ریٹیل برانڈ سودیش کے ساتھ مل کر ڈیزائن کیا تھا۔
نیتا نے اپنی ساڑھی کو ایک میچنگ بلاؤز کے ساتھ پہنا جس میں آستینوں پر منفرد گوٹا کام تھا۔انہوں نے اپنے سگنیچر میک اپ کے ساتھ اپنا لُک مکمل کیا، جس میں پتلی آئی لائنر اسٹروک کے ساتھ اسموکی ائز، نیوڈ لپ اسٹک، ایک سرخ بندی اور مڈ بن کے ہیئرڈو شامل ہیں۔
نیتا نے اپنی لُک کو مزید بہتر بنانے کے لیے زمرد سے جڑے ہیروں کا ہار بھی پہنا جس کی مالیت کروڑوں روپے ہے۔اگر بھارتی میڈیا کی رپورٹ پر یقین کیا جائے تو ہار کی قیمت تقریباً 400 سے 500 کروڑ روپے ہے۔