دبئی میں بھکاریوں کو وارننگ

Warning to beggars in Dubai
دبئی پولیس نے بھیک مانگنے والوں کے خلاف مہم شروع کردی۔غیرملکی میڈیا کے مطابق اس مہم میں سوشل میڈیا کا بھی ذکر کیا گیا ہے جہاں ضرورت مندوں کی مدد کرنے کا جھوٹا دعویٰ کیا جاتا ہے۔

رپورٹس کے مطابق بھیک مانگنے کے خلاف مہم 13 اپریل 2024ء کو شروع ہوگی اور اس دوران عمل نہ کرنے والوں پر کم از کم 5 ہزار درہم جرمانہ اور 3 ماہ تک قید کی سزا ہوگی۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق بھیک مانگنے کی سرگرمیوں میں ملوث افراد اور بیرون ملک سے لوگوں کو اس میں ملوث ہونے کے لیے لانے والوں کو 6 ماہ قید اور ایک لاکھ درہم جرمانے کی سزا دی جائے گی۔




اشتہار


اشتہار