گاڑیوں کی خریداری کیساتھ ہی رجسٹریشن و ٹرانسفر

Registration and transfer with vehicle purchase
شہریوں کی گاڑیوں کی جعلی ٹرانسفر روکنے کیلئے اہم اقدام،اب شہری گاڑیوں کی خریداری کیساتھ ہی رجسٹریشن و ٹرانسفر  کروئیں۔ تفصیلات کے مطابق لاہورسمیت پنجاب بھر میں گاڑی ٹرانسفر یا رجسٹریشن فوری کروائی جا سکتی ہے،محکمہ ایکسائز کی جانب سے شو روم رابطہ مہم کا آغازکردیا گیا،جس کے تحت ایکسائز کی 15ٹیمیں 4ہزار521شوروم پر آگاہی دیں گی،
ڈائریکٹرایکسائز چودھری آصف کا کہنا ہے کہ نئی گاڑی لیتے وقت خریدارفوری رجسٹریشن کرائیں جبکہ استعمال شدہ گاڑی کی ملکیت 30دن میں ٹرانسفر کرائی جائے۔ڈائریکٹرایکسائز  نے کہا کہ شہریوں،شوروم مالکان کی ملکیت تبدیلی کی سہولت آن لائن میسر ہے۔






اشتہار


اشتہار