سندھ میں غیر مسلم طلبہ کو ان کے مذاہب سے متعلق تعلیم دینے کا فیصلہ

Decision to provide education to non-Muslim students related to their religions in Sindh
سندھ میں مختلف مذاہبِ کے طلبا و طالبات کو ان کے اپنے مذاہبِ کے حوالے سے تعلیم کی فراہمی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔سندھ میں مختلف مذاہبِ کے پرائمری طلبا و طالبات کو ان کے اپنے مذاہبِ کے حوالے سے تعلیم کی فراہم کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔پرائمری سطح پر مختلف مذاہب کی تعلیم کی فراہمی کیلئے نصاب تیار کرلیا گیا۔
پانچویں جماعت تک کے نصاب کی کتابیں چھاپی جا چکی ہیں۔اگلے مرحلے میں سیکنڈری اور انٹر سطح پر بھی کتابیں دستیاب ہوں گی۔اس حوالے سے مختلف مذاہب کی تدریس کیلئے اساتذہ بھرتی کئے جائیں گے۔واضح رہے کہ سندھ میں اقلیتی برادری کے 3 لاکھ 61 ہزار 485 طلبہ زیر تعلیم ہیں۔




اشتہار


اشتہار