پروفیسر کی مبینہ ہراسانی پر طالبہ کا شدید ردعمل،ویڈیو سامنے آگئی

Student's severe reaction to professor's alleged harassment, video surfaced
جی سی یونیورسٹی لاہور میں پروفیسر کی جانب سے مبینہ ہراسانی پر طالبہ نے پروفیسر کو فائلیں دے ماریں،واقعہ  کی ویڈیو منظر عام پر آگئی۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ طالبہ فائلیں اُٹھا کر اسسٹنٹ پروفیسر کو مار رہی ہے  جبکہ  طالبہ نے مبینہ طور پر پروفیسر کے بال بھی نوچ ڈالے۔ فوٹیج میں یہ بھی دیکھا جا سکتا ہے کہ واقعے کے وقت آفس میں دیگر طالبات بھی موجود تھیں۔
ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد یونیورسٹی انتظامیہ نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کیلئے کمیٹی قائم کردی، تحقیقاتی کمیٹی جلد از جلد تحقیقات مکمل کرکے حقائق سامنے لائے گی۔ رپورٹ کی روشنی میں سخت کاروائی کی جائے گی۔






اشتہار


اشتہار