لاہور ہائی کورٹ نے کم عمر بچیوں کی شادیوں سے متعلق فیصلہ سنا دیا ، جسٹس انوار الحق پنوں نے رمضانہ بی بی کی درخواست پر عبوری تحریری حکم جاری کر دیا ،عدالت نے کم عمر بچیوں کی شادیوں سے متعلق قانون پر عملدرآمد کا حکم دے کر پراسیکیوٹر جنرل پنجاب سید فرہاد علی شاہ کی سربراہی میں اعلیٰ سطحی کمیٹی قائم کر دی۔
لاہور ہائی کورٹ نے عبوری تحریری حکم میں کہا ہے کہ پراسیکیوٹر جنرل پنجاب 4 مارچ کو بطور کمیٹی سربراہ اجلاس کی صدارت کریں اور کمیٹی میں آئی جی پنجاب اور سیکریٹری لوکل گورنمنٹ کی شرکت کو یقینی بنائیں، عدالت نے کہا کہ چیئرمین یونین کونسل فوری طور پر کم عمر بچیوں کا نکاح کینسل کرے گا، اگر کوئی کم عمر شادی رجسڑڈ ہوئی تو قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔