پنجاب بھر کے اسکولوں میں اساتذہ کی کمی، عارضی بھرتیوں کا فیصلہ

Shortage of teachers in schools across Punjab, decision on temporary recruitment
پنجاب کے سرکاری اسکولوں میں اساتذہ کی کمی پوری کرنے کے لئے حکمت عملی مرتب کر لی گئی۔بتایا گیا ہے کہ پنجاب بھر کے اسکولوں میں سوا لاکھ اساتذہ کی کمی کا سامنا ہے،پہلے مرحلے میں اسکول کونسلز کے ذریعے 30 ہزار عارضی اساتذہ رکھے جائیں گے۔

عارضی اساتذہ کو ڈیلی ویجز کی بنیاد پر ادائیگیاں کی جائیں گی،واجبات کی ادائیگی اسکول کونسل کی منظوری سے کی جائے گی۔اس مقصد کے لئے پنجاب حکومت اسکول کونسل کو اضافی فنڈز جاری کرے گی۔اسکول کونسلز خود سے بھی تعلیمی اداروں کے لئے فنڈز جنریٹ کرے گی۔
پنجاب ٹیچرز یونین کا کہنا ہے کہ عارضی اساتذہ کی بھرتی سے تعلیمی نظام میں بہتری نہیں آئے گی، حکومت عارضی کی بجائے مستقل اساتذہ کی بھرتی پر انحصار کرے تو بہتر ہوگا،مستقل اساتذہ کی بھرتی کا فیصلہ کابینہ کی منظوری کے بعد کیا جائے گا۔



اشتہار


اشتہار