سندھ کے شہر کشمور کے علاقہ گڈو تھانہ کی حدود سیف اللہ محلہ میں شوہر نے گھریلو ناچاکی پر بیوی کا گلا کاٹ کر قتل کردیا۔ یہ افسوسناک واقعہ ہی ملزم آصف میرانی نے اپنی بیوی کو گھریلو ناچاکی پر چھریوں کے وار کر کے گلا کاٹ دیا۔اطلاع ملتےہی گڈو پولیس موقع پر پہنچ گئے اورلاش کو اپنی تحویل میں لے لیا۔
پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم آصف میرانی کو بھی گرفتار کر لیا،پولیس ذرائع کے مطابق مقتولہ 30 سالہ شاہدہ 4 بچوں کی ماں تھی۔افسوسناک واقعہ سنتے ہی علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ والدین کے گھر میں کہرام مچ گیا۔