فُکرے کے اداکار نے شادی کرلی

The Fukrey actor got married
الی ووڈ کی مقبول فلم ‘فُکرے’ کے اداکار پلکت سمراٹ نے کریتی کھربندا سے شادی کرلی پلکت سمراٹ اور کریتی کھربندا نے جمعہ 15 مارچ کو ریاست ہریانہ کے شہر گڑ گاؤں میں ایک پُروقار تقریب میں شادی کی۔

16مارچ کو پلکت سمراٹ اور کریتی کھربندا نے سوشل میڈیا پر اپنی شادی کا باضابطہ اعلان کیا، اس جوڑی نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر مشترکہ پوسٹ شیئر کی جس میں ان کی شادی کی چند دلکش تصاویر شامل تھیں۔
تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکار نے اپنی زندگی کے سب سے خاص دن پر ہلکے سبز رنگ کی شیروانی کا انتخاب کیا جبکہ اُن کی دلہنیا کریتی نے ہلکے گلابی رنگ کے لہنگے کے ساتھ کندن کے زیورات پہنے۔




اشتہار


اشتہار