وفاقی وزارت صحت نے سرکاری ڈاکٹروں کے بیرون ملک دوروں پر پابندی عائد کر دی۔وفاقی وزارت صحت کی جانب سے جاری سرکلر کے مطابق سرکاری ڈاکٹروں کے فارما کمپنیوں اور ڈونرز کے خرچے پربیرون ملک جانے پرپابندی عائد کی گئی ہے۔
سرکاری ڈاکٹروں کوبیرون ملک کانفرنسز اور سیمینارکیلئے چھٹی نہیں ملے گی، حکام کے مطابق فیصلے کا مقصد ڈاکٹروں اور فارماسیوٹیکل کمپنیوں کے گٹھ جوڑ کو توڑنا ہے، ڈاکٹروں اور فارما کمپنیوں کے گٹھ جوڑ کو توڑنے کے لیے مزید اقدامات کر رہے ہیں۔
حکام کا کہنا تھاکہ وفاقی وزارت صحت کا فیصلہ وفاقی اسپتالوں کے ڈاکٹروں پر لاگو ہوگا جب کہ پورے ملک میں ڈاکٹروں پر وٹامنز، منرلز اور فوڈ سپلیمنٹس لکھنے پر پابندی عائد ہے، اس کے علاوہ کرپشن کے خلاف پی ایم ڈی سی اور ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کو متحرک کر دیا گیا ہے۔