پشاور: لیڈی ریڈنگ ہسپتال کی او پی ڈی میں ہفتے کے دن کی چھٹی ختم

PESHAWAR: Weekend holiday is over at Lady Reading Hospital OPD
 لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاورکی او پی ڈی میں ہفتے کے دن کی چھٹی ختم کر دی گئی۔ترجمان لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور کے مطابق ہسپتال میں او پی ڈی میں ہفتے کےدن کی چھٹی ختم کر دی گئی، ہفتہ کے دن او پی ڈی کھلی ہو گی اور مریضوں کے لئے سرکاری ڈاکٹرز موجود ہوں گے۔
ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ سرکاری اوقات کار کے مطابق اب او پی ڈی صبح 8 بجے سے دوپہر 2 بجے تک ہو گی، ہسپتال میں پرائیوٹ ڈاکٹرز دوپہر 2 بجے سے رات 8 بجے تک ہوں گے۔ واضح رہے کہ گزشتہ اوقات میں او پی ڈی صبح 8 سے دوپہر 4 بجے تک اور ہفتہ اتوار کی چھٹی ہوا کرتی تھی۔





اشتہار


اشتہار