روسی صدرکی مغرب کو ایٹمی جنگ کی دھمکی

Russian President threatens the West with nuclear war
روسی صدر نے مغرب کو ایک بار پھر ایٹمی جنگ کی دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ ریاست کے وجود کو خطرہ لاحق ہوا تو روس ایٹمی ہتھیاروں کے استعمال کے لیے تیار ہےتفصیلات کےمطابق روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے مغرب کو خبردار کیا ہےکہ روس تکنیکی طور پر ایٹمی جنگ کے لیے پوری طرح تیار ہے۔

روسی صدر نے امریکہ کی یوکرین میں مداخلت کے حوالے سے کہا کہ اگر امریکہ نے یوکرین میں فوج بھیجی تو اسے تنازع میں نمایاں اضافہ تصور کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ تکنیکی طور پر روس ایٹمی جنگ کے لیے تیار ہے لیکن فی الحال ایٹمی جنگ کی کوئی جلدی نہیں ہے اور نہ ہی ابھی ایسی صورتحال ہے تاہم ریاست کے وجود کو خطرہ لاحق ہوا تو روس ایٹمی ہتھیاروں کے استعمال کے لیے تیار ہے۔
جبکہ روسی صدر نے یوکرین میں ایٹمی ہتھیاروں کے استعمال کے امکان کو بھی رد کردیا۔ولادیمیر پیوٹن نے مزید کہا کہ یوکرین پر بات کے لیے تیار ہیں لیکن صرف اس صورت میں جب بات  حقیقت پر ہو، کسی پر بھروسہ نہیں، صرف روس کو دستخط شدہ ضمانتوں کی ضرورت ہے۔




اشتہار


اشتہار