سرفراز بگٹی وزیر اعلیٰ بلوچستان منتخب

Sarfaraz Bugti elected Chief Minister of Balochistan
پاکستان پیپلزپارٹی کےنامزد کردہ امیدوار میر سرفراز بگٹی بلا مقابلہ و زیر اعلیٰ بلو چستان منتخب ہو گئے ہیں۔بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں وزیراعلیٰ کا انتخاب عمل میں لایا گیا جس میں پیپلز پارٹی کے سرفراز بگٹی نے 41ووٹ حاصل کیے۔ قائد ایوان کے لئے 33 ووٹ درکار تھے۔

اسپیکر بلو چستان اسمبلی عبد الخالق اچکز ئی نے صحافیوں سے بات چیت کر تے ہوئے بتایا کہ و زیر اعلی بلو چستان کے انتخاب کے لئے جمعہ کو نو بجے سے شام پانچ بجے تک کاغذات نامز دگی جمع کر ائے جانے تھے۔مقررہ وقت تک پاکستان پیپلزپارٹی کے رکن اسمبلی میر سرفراز بگٹی نے و زارت اعلیٰ کے لئے کاغذات نامز دگی جمع کروائے اس کے علا وہ کسی بھی دوسرے امیدوار نے کاغذات جمع نہیں کرائے۔
کاغذات کی جانچ پڑتال کے بعد میر سرفراز بگٹی کے کاغذات درست قرار دیئے گئے اسی طرح میر سرفراز بگٹی بلوچستان کے بلامقابلہ و زیر اعلی منتخب ہو گئے ہیں۔یاد رہے میر سرفراز بگٹی نے نگران دور حکومت میں وزیر داخلہ کے فرائض بھی سرانجام دئیے تھے ۔




اشتہار


اشتہار