پاکستان ریلوے کی تاریخ کی لمبی ترین مال گاڑی چلا دی گئی،لمبی ترین مال گاڑی کراچی سے روانہ کی گئی۔ڈھائی ہزار فٹ لمبی مال گاڑی 50 ڈبوں پر مشتمل ہے،مال گاڑی کو انتہائی طاقتور انجن جی ای یو 40 کے ذریعے چلایا گیا۔
مال گاڑی کراچی سے 3000 ہزار ٹن سے زائد مال لوڈ کر کے کوٹری لے کر گئی،ٹرین 60 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار تک گئی جبکہ اوسط رفتار 38 کلومیٹر فی گھنٹہ رہی۔
ٹرین 94 بائس وہیلر ٹرکوں سے زائد وزن اٹھانے کی صلاحیت رکھتی ہے،اس مال گاڑی سے روڈ ٹریفک پر لوڈ میں کمی آئے گی جس سے ماحولیاتی آلودگی میں بھی کمی واقع ہو گی۔