رمضان المبارک ، اسرائیل نے مسلمانوں کے مسجد اقصیٰ میں داخلے پر پابندی لگا دی

During Ramadan, Israel banned Muslims from entering Al-Aqsa Mosque
اسرائیل نے ماہ رمضان میں مسلمانوں پر مسجد اقصیٰ میں داخلے پر پابندی عائد کر دی ۔عرب میڈیا کے مطابق اتوار کی رات ماہ رمضان کی پہلی تراویح کے موقع پر مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی سکیورٹی فورسز نے سخت ناکہ بندی کرتے ہوئے مسجد اقصیٰ جانے والے راستوں کو بند کر دیا تھا تاہم پابندی کے باوجود متعدد فلسطینی نماز تراویح کے لیے مسجد اقصیٰ میں داخل ہونے میں کامیاب رہے۔قابض صیہونی سکیورٹی فورسز نے مسجد اقصیٰ کے ایک دروازے پر لاٹھی چارج بھی کیا گیا۔  دوسری جانب اردن نے اسرائیلی پابندی کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کی ایسی پابندیاں عبادت کی آزادی پر حملہ ہیں۔
اردن کے وزیر خارجہ نے کہا کہ رمضان المبارک کے دوران مسجد اقصیٰ میں رسائی کو محدود کرنے کے اسرائیل کے اعلان کردہ اقدام کو مسترد کرتے ہیں۔



اشتہار


اشتہار