پنجاب پولیس پتنگ بازی کو روکنے کے بجائے پتنگ بازی کرنے لگی

Instead of stopping kite flying, Punjab police started flying kites
لاہور میں شہریوں کو پتنگ بازی سے روکنے والے خود پتنگ باز بن گئے ہیں، اہلکاروں کی ویڈیو سامنے آ گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق لاہور میں پتنگ بازی کے خلاف پنجاب پولیس کی جانب سے آپریشن کیا جا رہا ہے، تاہم اب خود اہلکار بھی پتنگ بازی کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔پولیس اہلکاروں کی خود پتنگ بازی کرتے ہوئے فوٹیج سامنےآگئی ہے۔ اہلکاروں کی پنجاب پولیس کی وردی پہنے پتنگ اڑانےکی ویڈیووائرل ہے۔

واضح رہے وزیراعلیٰ نے پتنگ بازی پرسخت ایکشن لینے کے احکامات جاری کئے تھےدوسری جانب پنجاب پولیس کا بھی ردعمل سامنے آ گیا ہے، پولیس کے مطابق اہلکاروں کی شناخت کی کوشش کی جا رہی ہے۔
اس سے قبل فیصل آباد پولیس کو پتنگ کی ڈور پھرنے کے باعث جاں بحق ہونے والے نوجوان کے واقعے کے بعد کریک ڈاؤن شروع کیا گیا تھا۔اس موقع پر سی سی پی او نے کہا کہ پتنگ سازی کے اڈوں کیخلاف کارروائی کیلئے موثر اقدامات کئے جائیں۔انہوں نے کہا کہ پتنگ بازی کی روک تھام کیلئے آگاہی مہم چلائی جائے۔




اشتہار


اشتہار