عائزہ خان کاسرخ لباس میں قاتلانہ فوٹوشوٹ وائرل

Ayeza Khan's killer photoshoot in Kasarukh dress goes viral
پاکستانی معروف اداکارہ عائزہ خان کے  سرخ لباس میں کروائے گئے فوٹو شوٹ نے ایک بار پھر مداحوں کو دیوانہ بنادیا۔ اداکاری ہو یا  خوبصورتی دونوں میں ہی  دیگر اداکاراؤں پر سبقت  رکھنے والی عائزہ خان نے ایک بار پھر سب مداحوں  کو اپنا گرویدہ بنالیا،اور یہی وجہ ہے کہ ان کا ہر پراجیکٹ سپر ہٹ ہے،عائزہ خان اکثر و بیشتر کلاتھنگ برانڈز اور میک اب آرٹسٹس کیلئے ماڈلنگ کرتی بھی نظر آتی ہیں اور انکا انسٹاگرام اکاؤنٹ پاکستان کے تمام بڑے برانڈز کی تشہیری مہم کی گیلری بنا ہوا ہے۔ 
حال ہی میں اداکارہ نے نئی تصاویر فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر جاری کی ہیں جن میں وہ کلاتھنگ برانڈ 'میم ڈی رضوان' کی تیارکردہ سلک کی سرخ لمبی قمیص کے ساتھ میچنگ ٹراؤزر پہنی ہوئی ہیں جبکہ قمیص کی آستین اور بیک پر نگ لگے ہوئے ہیں۔

اپنے لُک کو دلکش بناتے ہوئے عائزہ خان نے سلور چمکیلی ہائی ہیلز پہنیں اور سلور نگوں والا کلچ بھی ہاتھ میں پکڑا جبکہ انہوں نے اس حسین جوڑے کے ساتھ میک اپ 'مہوش ذیشان' سے کروایا ہے۔ عائزہ خان کا یہ لُک سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بے حد پسند کیا جارہا ہے اور پوسٹ کا کمنٹ سیکشن بھی تعریفی کلمات سے بھر چکا ہے۔



حوالہ 

اشتہار


اشتہار