پختونخوا میں صحت کارڈ پر مفت علاج کی سہولت بحال

Free treatment on health card restored in Pakhtunkhwa
پشاور: پختونخوا میں صحت کارڈ پر مفت علاج کی سہولت آج سے بحال کردی گئی ہے۔کے پی کے میں مالی بحران کی وجہ سے ایم ٹی آئیز اسپتالوں میں صحت کارڈ پر علاج 19 اکتوبر 2023ء سے بند تھا، تاہم اب صوبے کے تمام بڑے اسپتالوں میں صحت کارڈ کے ذریعے مریضوں کا علاج مفت کیا جائے گا۔

محکمہ صحت نے ’صحت سہولت پروگرام‘ کے پینل پر موجود اسپتالوں کی باضابطہ فہرست جاری کردی ہے، جس کے مطابق مریضوں کو صوبے کے 118 اسپتالوں میں مفت علاج کی سہولت حاصل ہوگی۔

بحالی کے بعد اسپتالوں میں صحت کارڈ کے حوالے سے تمام کاؤنٹرز کھول دیے گئے ہیں اور حکومت کی جانب سے اس حوالے سے انشورنس کمپنی کو 5 ارب روپے جاری کردیے گئے ہیں۔ صوبے میں اب تک صحت کارڈ پر 30 لاکھ سے زائد افراد کو اسپتالوں میں داخل کیا گیا ہے۔
ایم ٹی آئیز اسپتالوں کے بورڈ آف گورنرز کے اہم فیصلوں پر پابندیدریں اثنا خیبرپختونخوا کے تمام ایم ٹی آئیز اسپتالوں کے بورڈ آف گورنرز کے اہم فیصلوں پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔اس حوالے سے محکمہ صحت نے باضابطہ سرکاری اعلامیہ جاری کردیا۔ اعلامیے کے مطابق ایم ٹی آئی اسپتالوں و ملحقہ اداروں میں ہر قسم کی نئی بھرتیوں، تعیناتیوں، ترقی و خریداری اور ملازمت سے برخاستگی و نئے ٹینڈرز جاری کرنے پر پابندی ہوگی۔



اشتہار


اشتہار