مفتی قوی کی ایک اور نازیبا ویڈیو سامنےآگئی

Another inappropriate video of Mufti Qavi has come out
متنازعہ حرکات کی وجہ سے خبروں کی زینت بنے رہنے والے  مفتی عبدالقو ی کی ایک اور نازیبا ویڈیو سامنے آگئی۔ 
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مفتی قوی ایک پارٹی میں موجود ہیں اور وہ پارٹی میں موجود خواتین کیساتھ نامناسب انداز میں  دکھائی دے رہے ہیں،  ویڈیو کو صارفین مختلف تبصروں کیساتھ شیئر کررہے ہیں، کسی نے کہا کہ مفتی قوی دنیا میں ہی حوریں تلاش کررہے ہیں تو کسی نے کہا کہ ان کے نام کیساتھ مفتی لگانا بھی گناہ قرار دیا ہے۔



ایک صارف نے مزاحیہ تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ’’زندگی تو مفتی قوی جی رہا ہے ، ہم تو بس سانسیں لے رہے ہیں‘‘۔یاد رہے کہ ماضی میں جب ماڈل قندیل بلوچ کے ساتھ جب مفتی قوی کی سیلفیاں منظر عام پر آئی تھیں تو انہیں رویت ہلال کمیٹی کی رکنیت سے ہٹا دیا گیا تھا۔ 

بعد ازاں مفتی قوی کی ویڈیوز و تصاویر حریم شاہ کے ساتھ بھی سامنے آئی تھیں جن کے حوالے سے مفتی قوی کا کہنا تھا کہ حریم شاہ دوسروں کی عزت اور شہرت سے کھیلنا چاہ رہی ہے جو ان کا مشغلہ ہے۔ سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے  مفتی قوی شدید تنقید کا سامنا رہا ہے۔
 



اشتہار


اشتہار