بیکری میں چوری کرنے سے پہلے چور کی یوگا کرنے کی ویڈیو نے سب کو حیران کردیا۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر آسٹریلیا کے ایک چور کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں وہ بیکری میں چوری کرنے سے قبل مختلف طریقے سے یوگا کررہا ہے، اس کی یہ ویڈیو وہاں لگے سی سی ٹی وی کیمروں میں ریکارڈ ہوگئی۔
فیلیپا نامی بیکری کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ جب ہم نے سیکیورٹی فوٹیج میں دیکھا کہ چوری سے قبل یہ لڑکا یوگا کررہا ہے اور ہمیں ایسا لگا کہ اندر گھسنے سے قبل ایسا کرنا ایک لازمی چیز ہے۔ بیکری نے مزید تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ چور نے کچھ چیزیں چرائی ہیں جس میں بیکری آئٹم کے ساتھ کچھ روٹیاں بھی شامل ہیں۔
انٹرنیٹ صارفین چور کی اس دلچسپ ویڈیو پر مختلف تبصرے کررہے ہیں، ایک صارف نے لکھا کہ میں یہ ویڈیو دیکھنے سے خود کو روک نہیں پارہا، مجھے اپنی صبح کی سیلز میٹنگ وارم اپ کے لیے اس چیز کو اپنانا چاہیے۔ایک اور شخص نے کہا کہ چوری سے قبل یہ شخص اپنے کیلوریز جلارہا ہے، ایک اور صارف نے لکھا کہ تعجب ہے کہ چور کیمرے کے سامنے جان بوجھ کر اس طرح کررہا ہے جبکہ اسے پتا ہے کہ اس کی ویڈیو بن رہی ہوگی۔