خاتون نے رات کی رکھی روٹی پانی سے دھو کر دوبارہ تیار کر لی ہے، تاہم سوشل میڈیا صارفین نے خاتون کے عمل کو حیران کن قرار دے دیا ہےانسٹاگرام پر ایک صارف کی جانب سے ویڈیو اپلوڈ کی گئی تھی جس میں خاتون رات کی رکھی روٹی کو صبح دھو کر دوبارہ کھانے کے لیے تیار کر رہی تھی۔
ساتھ ہی صارف نے لکھا کہ رات کا بچا ہوا کھانا 10 گنا زیادہ مزے دار لگتا ہے، صارف نے لکھا کہ یہ چکن بہاری بوٹی تھی، جو کہ میری والدہ کی اسپیشلٹی ہے، اور میری فیورٹ ڈش بھی۔صارف نے سوال کیا کہ کیا آپ بھی دیسی براؤن ہیں؟ تو نان کو فرائی تو کرتے ہوں گے۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خاتون نے رات کی رکھی روٹی کو پہلے سنگ میں پانی سے دھویا اور پھر اسے توے پر گرم کیا، آئل ڈال کر روٹی کو نرم کیا اور پھر رات کی رکھی بہاری بوٹی سے اسے کھایا۔
اس ویڈیو پر صارفین کی جانب سے دلچسپ اور حیرت انگیز تبصرے کیے جا رہے تھے۔
ایک صارف نے لکھا کہ تمہارے ہاں روٹی کو دھوکے کھاتے ہیں؟جبکہ ایک صارف نے اس عمل کو دہرایا اور ساتھ ہی لکھا کہ میں نے بھی نان کو پانی سے دھونے کی کوشش کی، تاہم میرا آدھا نان سنگ میں بہہ گیا۔
بھارتی میڈیا نے خاتون کے روٹی کے دھونے کے عمل کو صفائی سے جوڑ دیا ہے، اگرچہ رات کی رکھی روٹی کو دھوکر اس پر تیل لگا کر گرم کرنے سے روٹی نرم ہو جاتی ہے، تاہم بھارتی میڈیا اور کچھ صارفین کی جانب سے اسے حیرانکن قرار دیا جا رہا ہے۔