فیصل آباد:ڈورپھرنے سے نوجوان کی ہلاکت ، پولیس نے ملزم کیسے پکڑا؟؟

Faisalabad: How did the police catch the accused in the death of a young man due to door entry?
پولیس نےفیصل آبادمیں ڈورپھرنے سے نوجوان کی ہلاکت میں ملوث ملزم کو کیسے پکڑا ، ایک نیوز نے پتہ چلا لیا۔ تفصیلات کےمطابق فوٹیج میں دوڑتے ہوئے نظر آنے والے 10 دس سالہ بچے نے تفتیش آگے بڑھائی ،دس سالہ بچہ پتنگ لوٹنے کی کوشش کر رہاُتھا جب ڈور آصف کی گردن پر پھری ،پولیس ذرائع کے مطابق بچے نے بتایا کہ پتنگ بنک کی چھت سے اڑائی جا رہی تھی،پولیس نے سی سی ٹی وی کی مدد سے چھت پر کھڑے ملزم عابد کو حراست میں لے لیا ۔
ملزم عابد نے بنک کو کرایہ پر جگہ دے رکھی ہے، چھت پر اس کی رہائش ہے،ملزم کو پکڑا تو اس نے تفتیش سے قبل ہی رونا شروع کر دیا،عابد نے دوران تفتیش پولیس کو بتایا وہ اپنے کئے پر دُکھی ہے، ملزم نے بتایا وہ واقعہ کے دن سے مستحقین کو افطار کر رہا ہے،عابد کی نشاندہی پر پتنگ اور ڈور بیچنے والے مزید 4 ملزمان کو گرفتار کیا،پتنگ لوٹنے والے بچے کو ابتدائی تفتیش کے بعد چھوڑ دیا گیا ۔




اشتہار


اشتہار