عدالت کا پاکستان ریلویز کو ایک کروڑ روپے سے زائد ہرجانہ ادا کرنے کا حکم

The court ordered Pakistan Railways to pay more than one crore rupees as damages
کراچی کی مقامی عدالت نے پاکستان ریلوے کو ایک کروڑ روپے سے زائد ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دے دیا۔عدالت نے یہ حکم ٹرین حادثے میں جاں بحق جاوید اقبال کے ورثا کی جانب سے معاوضے کی ادائیگی کے کیس میں دیا۔عدالت نے حکم جان لیوہ حادثات ایکٹ 1855 کے تحت دیا۔یاد رہے کہ ڈھرکی کے قریب ملت اور سرسید ایکسپریس میں تصادم ہوا تھا۔
اس ٹرین حادثےمیں 50 سے زائد افراد جاں بحق ہوئے تھے۔حادثے میں جاں بحق جاوید اقبال کے ورثا کی جانب سے معاوضے کی ادائیگی کے لئے کراچی کی مقامی عدالت سے رجوع کیا گیا تھا۔



اشتہار


اشتہار