کراچی ائیرپورٹ کی پارکنگ فیس میں 8 سال بعد اضافہ

Increase in parking fee of Karachi Airport after 8 years
جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ کی کار پارکنگ فیس میں تقریباً 8 سال بعد 10 روپے کا اضافہ کردیا گیا۔کراچی ایئرپورٹ پر کار پارکنگ فیس میں 10 روپے اضافے کے بعد 100 روپے فی کار وصول کی جائے گی، اگر گاڑی تین گھنٹے سے زائد پارکنگ میں رہے گی تو مزید وصولی کی جائے گی۔

کراچی ایئرپورٹ پر 3 گھنٹے کے لیے کار پارکنگ فیس اب سو روپے ہوگی، جب کہ تین گھنٹوں کے بعد مزید وصولی ہوگی۔ترجمان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق فی الحال جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ کی کار پارکنگ کا نظم و نسق انتظامیہ خود دیکھ رہی ہے۔

کراچی ائیرپورٹ کی کار پارکنگ فیس میں یہ 2016 کے بعد پہلا اضافہ ہے۔ترجمان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کہا کہ پارکنگ فیس میں سالانہ اضافہ نہیں کیا جاتا، افراط زر کے رحجانات کے مقابلے میں یہ اضافہ نہ ہونے کے برابر ہے۔
ترجمان کے مطابق آخری کار پارکنگ ٹھیکہ فروری 2024 میں ختم ہوا جس کے بعدکراچی ائیرپورٹ پر کار پارکنگ کے ٹھیکے کا ٹینڈر مروجہ کمرشل پالیسی کے تحت جاری ہوگا۔




اشتہار


اشتہار