عید الفطر پر چلنے والی خصوصی 4 ٹرینوں کے شیڈول کا اعلان

Announcement of schedule of special 4 trains running on Eid-ul-Fitr
پاکستان ریلوے نے عید الفطر پر چلنے والی خصوصی 4ٹرینوں کے شیڈول کا اعلان کردیا ہےریلوے حکام کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق پہلی خصوصی ٹرین 7 اپریل کو کراچی سے شام 6 بجے پشاور کیلئے روانہ ہوگی،خصوصی ٹرین کراچی سے براستہ ملتان ،فیصل آباد اور وزیر آباد پشاور پہنچے گی۔
شیڈول کے مطابق دوسری عید اسپیشل ٹرین 7 اپریل کو کوئٹہ سے راولپنڈی کیلئے10بجے روانہ ہوگی،اسپیشل ٹرین کوئٹہ سے براستہ ملتان اور ساہیوال راولپنڈی پہنچے گی۔تیسری عیداسپیشل ٹرین 8 اپریل کو رات 9 بجے کراچی سے لاہور کیلئے روانہ ہوگی،اسپیشل ٹرین کراچی سے براستہ ملتان اور ساہیوال لاہور پہنچے گی جبکہ چوتھی اسپیشل ٹرین 19 اپریل کو شام 5 بجے لاہور سے کراچی کیلئے روانہ ہوگی،خصوصی ٹرین لاہور سے براستہ ساہیوال ،ملتان کراچی پہنچے گی۔




اشتہار


اشتہار