رمضان میں بجلی 5 روپے فی یونٹ مزید مہنگی ہونے کا امکان

Electricity is likely to be more expensive by Rs 5 per unit in Ramadan
حکومت کی جانب سے ایک ماہ کیلئے بجلی  کی قیمت مزیدبڑھانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے ۔ تفصیلا ت کے مطابق سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے)نے بجلی مہنگی کرنے کیلئے درخواست نیشنل پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا )میں جمع کرادی  ہے، سی پی پی اے  کی جانب سے  ایک ماہ کیلئے  بجلی 5 روپے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست کی گئی ہے ،اضافہ فروری کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگا گیا ہے ۔

 نیپرا   سی پی پی اے کی درخواست پر 28 مارچ کو سماعت کرے گا،درخواست من و عن منظور ہونے پر صارفین پر 40ارب روپے سے زائد بوجھ پڑے گا، سی پی پی اے کی درخواست  میں کہا گیا ہے کہ فروری میں 6 ارب 87 کروڑ 60 لاکھ یونٹ بجلی فروخت ہوئی، فروری میں پانی سے 24.77فیصد بجلی پیدا کی گئی۔
مقامی کوئلے سے 13.94 فیصد درآمدی کوئلے سے 1.89 فیصد بجلی پیدا کی گئی،  مقامی گیس سے 11.04 اور درآمدی ایل این جی سے 20.33 فیصد بجلی پیدا کی گئی ،فروری میں جوہری ایندھن سے 23.29 فیصد بجلی پیداکی گئی ۔



اشتہار


اشتہار