سعودی وزارت توانائی نے مملکت کے وژن 2023ء کا اہم سنگ میل عبور کرلیا ، ایندھن یورو 5 پیٹرول اور ڈیزل متعارف کرانے کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ ایندھن کی یہ قسم تمام ذرائع آمد و رفت کے لیے موزوں اور یہ اس وقت زیر استعمال ایندھن کا متبادل ہوگی۔
سعودی وزارت توانائی کا کہنا ہے کہ یہ ایندھن اپنی کارکردگی میں بہتر ہے اور اس کے استعمال سے کاربن کا اخراج بھی کم ہوتا ہے، اس کے استعمال کا مقصد ماحول کا تحفظ کرنا اور مملکت کے وژن 2023ء کے مقاصد کا حصول ہے، یورو 5 معیار کا ایندھن اور گاڑیوں کو جدید ٹیکنالوجی سے ہمکنار کرنے کے ساتھ ان کی پرفارمنس کو بھی بہترین بناتا ہے۔
یورپیئن ایمیشن اسٹینڈرڈ یا یورو 5 معیار کا مقصد صاف، صحت مند اور محفوظ ماحول ایندھن تیار کرنا ہے، یورو 5 ڈیزل میں کاربن مونو آکسائیڈ 1.5 فیصد اور سلفر کی مقدار 10 پارٹ پر ملین (پی پی ایم) ہوتی ہے جبکہ یورو 2 معیار کے ایندھن میں سلفر کی مقدر 500 پی پی ایم تک جاسکتی ہے۔ اسی طرح یورو 5 معیار کے ایندھن میں دھویں کا اخراج بھی یورو 2 ایندھن کی نسبت کم ہوتا ہے ۔