حکومت کا رواں سال 30 کروڑ ڈالر کے بانڈز چینی مارکیٹس میں فروخت کرنے کا اعلان

The government's announcement to sell 300 million dollars worth of bonds in the Chinese markets this year
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ اس سال 30 کروڑ ڈالر کے ’پانڈا بانڈز ‘جاری کریں اور پہلی بار  یہ بانڈز چینی مارکیٹس میں بھی فروخت ہو ں گے ۔ وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ پاکستان پہلی بار چینی مارکیٹوں میں بانڈز فروخت کرے گا۔

ابتدائی طور پر 25 سے 30 کروڑ ڈالر کے درمیان بانڈز فروخت کیے جائیں گے، حکومت مستقبل میں مزید بانڈز جاری کرے گی،انہوں نے کہا کہ  کیش بیلنس مضبوط ہے، حکومت تمام قرضے وقت پر ادا کرے گی۔
ادائیگیوں سے کرنسی پر دباوٴ کا امکان نہیں ہے,وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ توقع ہے کہ روپیہ مستحکم رہے گا، پاکستان کم از کم تین سال کے لیے آئی ایم ایف سے نیا قرض لے گا، آئندہ مالی سال میں اقتصادی ترقی کی شرح زیادہ رہے گی۔



اشتہار


اشتہار