صدر عارف علوی نے 3ججوں کی تعیناتی کی منظوری دیدی

President Arif Alvi approved the appointment of 3 judges
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے تین ججوں کی تعیناتی کی منظوری دے دی تفصیلات کے مطابق صدر مملکت نے جسٹس نعیم اختر افغان کی بطور جج سپریم کورٹ آف پاکستان تعیناتی کی منظوری دی ،جسٹس نعیم اختر افغان بلوچستان ہائیکورٹ کے چیف جسٹس ہیں ،صدر مملکت نے جسٹس نعیم اختر افغان کی تعیناتی کی منظوری آئین کے آرٹیکل 175 (اے) 13 کے تحت دی ۔

بلوچستان ہائیکورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس محمد ہاشم خان کاکڑ کی بطور قائمقام چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ تعیناتی کی بھی منظوری دی گئی ۔ صدر مملکت نے جسٹس محمد ہاشم خان کی بطور قائمقام چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ تعیناتی کی منظوری آئین کے آرٹیکل 196 کے تحت دی۔
 صدر مملکت نے جسٹس ملک شہزاد احمد خان کی بطور چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ تعیناتی کی بھی منظوری دیدی ،جسٹس ملک شہزاد احمد خان لاہورہائیکورٹ کے سینئر ترین جج ہیں،ججز کی تعیناتی کی منظوری آئین کے آرٹیکل 175 (اے) 13 کے تحت دی گئی۔



اشتہار


اشتہار