داتا دربار میں 2100 افراد اعتکاف بیٹھیں گے ، فہرستیں آویزاں

2100 people will sit for Itikaaf in Data Darbar, the lists are displayed
 رمضان المبارک کا آخری عشرہ داتا دربار سے متصل مسجد میں گزارنے کے خواہش مند معتکفین کی فہرستیں آویزاں کر دی گئیں۔فہرستوں کے مطابق 21 سو سے زائد افراد رمضان کا آخری عشرہ داتا دربار کی مسجد میں اعتکاف بیٹھیں گے، مجموعی طور پر 22 سو سے زائد افراد نے درخواستیں جمع کرائی تھیں۔دربار کے ایڈمنسٹریٹر توقیر وٹو کا کہنا ہے کہ انتظامیہ نے مخیر حضرات کی مدد سے سحری و افطاری کے بھی خصوصی انتظامات کئے ہیں، 103 کیمپ اور چار یونٹ بنائے گئے ہیں۔
اعتکاف کمیٹی کے کنوینئر زبیر چشتی نے کہا کہ 20 ویں روزے کو نمازِ ظہر کے بعد معتکفین کی آمد کا سلسلہ شروع ہو جائے گا، اعتکاف میں بیٹھنے والے تمام افراد کو شناختی کارڈ جاری کئے جائیں گے۔دوسری جانب فہرستوں میں نام آنے پر روزہ داروں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آخری عشرہ رحمتیں اور برکتیں سمیٹنے کا عشرہ ہے۔




اشتہار


اشتہار