برطانوی فوجیوں کو 100 سال بعد داڑھی رکھنے کی اجازت

British soldiers allowed to keep beards after 100 years
برطانوی فوج نے100 سال بعد سپاہیوں اور افسران کو داڑھی رکھنے کی اجازت دے دی برطانوی میڈیا کے مطابق برطانیہ کی فوج نے اپنی پالیسی پر کئی ماہ نظرثانی کے بعد حاضر سروس فوجیوں پر داڑھی رکھنے پر پابندی اٹھا لی ہے۔برطانوی اخباد دی ٹیلی گراف کے مطابق برطانوی بادشاہ چارلس نے اس فیصلے پر دستخط کیے۔

 شاہ چارلس برطانوی افواج کے کمانڈر انچیف بھی ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سپاہیوں اور افسران کی داڑھی اور مونچھوں کی صفائی ستھرائی کی باقاعدہ انسپیکشن کی جائے گی، پالیسی میں تبدیلی سے فوج میں نئی بھرتیوں کی حوصلہ افزائی کی توقع ہے۔
اخبار کے مطابق برطانوی فوج کے سربراہ جنرل سر پیٹرک سینڈرز نے فوج کے ظاہری حلیے میں اس تبدیلی کا فیصلہ حاضر سروس اور ریٹائر فوجیوں سے کیے گئے ایک سروے کے بعد کیا۔ سر پیٹرک کا کہنا ہے کہ یہ تبدیلی فوری طور پر لاگو ہو جائے گی۔



اشتہار


اشتہار