رمضان المبارک ، سعودی عرب نے پاکستان کو 100 ٹن کھجوروں کا تحفہ دیدیا

During Ramadan, Saudi Arabia gifted 100 tons of dates to Pakistan
سعودی عرب نے رمضان المبارک کیلئے پاکستان کے عوام کو 100 ٹن کھجوروں کا تحفہ بھجوایا دیا۔کھجوروں کا تحفہ اسلام آباد میں سعودی عرب کے سفارتخانے میں خصوصی تقریب میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی اور کنگ سلمان ہیومینٹیرین سینٹر کے ڈائریکٹر عبداللہ البقمی نے پاکستانی حکومت کی کابینہ ڈویژن کے ڈائریکٹر جنرل بریگیڈئر عبیداللہ انور کے حوالے کیا۔
یہ کھجوریں سالانہ روایات کے مطابق خادم الحرمین شریفین کی ہدایات پر بھجوائی گئی ہیں۔اس موقع پر سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے کہا کہ رمضان المبارک میں کھجوروں کی فراہمی کنگ سلمان ریلیف سینٹر کا ایک منصوبہ ہے، اس کے علاوہ بھی کنگ سلمان ریلیف سینٹر کے کئی منصوبے پاکستان میں کام کر رہے ہیں جن میں فوڈ پروگرام کا اہم منصوبہ بھی شامل ہے۔




اشتہار


اشتہار