پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم نے ایک اور عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا۔بابر اعظم نے دس ہزار ٹی ٹوئنٹی رنز کا سنگ میل گزشتہ روز پی ایس ایل میچ میں 32 واں رن اسکور کرکے عبور کیا۔سابق کپتان تیز ترین 10 ہزار ٹی ٹوئنٹی رن بنانے والے 13ویں بیٹر بھی ہیں۔
بابراعظم نے ٹی ٹوئنٹی میں 10 ہزار 405 رن بنا لئے ہیں۔بابراعظم اعظم نے دس ہزار رنز کا سنگ میل 271 اننگز کھیل کر حاصل کیا جبکہ ویسٹ انڈیز کے کرس گیل نے دس ہزار رنز 285 اننگز میں بنائے تھے۔بابراعظم پاکستان سپر لیگ میں تین ہزار رنز بنانے والے واحد بیٹر بھی بن گئے ہیں۔