پی ایس ایل 9: شاندار سنچری پر پشاور زلمی کے آنر جاوید آفریدی کا بابر اعظم کو گاڑی کا تحفہ

PSL 9: Peshawar Zalmi's Honor Javed Afridi gifts car to Babar Azam on his brilliant century
پی ایس ایل 9 کے 13 ویں ٹاکرے میں شاندار سنچری سکور کرنے پر پشاور زلمی کے آنر جاوید آفریدی نے بابر اعظم کو گاڑی کا تحفہ دے دیا۔ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 9 کے 13ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف پی ایس ایل نائن میں سنچری سکور کرنے پر پشاور زلمی کے آنر جاوید آفریدی کا بابر اعظم کو گاڑی کا تحفہ دے دیا۔

 بابر اعظم نے قذافی سٹیڈیم میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف 111 رنز سکور کیے، بابر اعظم کو پاکستان میں تیار ہونے والے  نئے ماڈل کی پہلی گاڑی دی گئی ہے۔ جاوید آفریدی نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں بابر اعظم کو گاڑی کا تحفہ دینے کا اعلان کیا، بابر اعظم نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں 11 ویں سنچری سکور کر لیں۔
 بابر اعظم ٹی ٹونٹی کرکٹ میں سب سے زیادہ سنچریاں سکور کرنے والے بلے بازوں میں دوسرے نمبر پر آگئے ہیں۔ دوسری جانب سپر اسٹار بلے باز نے یہ سپر اننگز اپنی والدہ کے نام کر دی جو میچ دیکھنے سٹیڈیم آئی تھیں۔




اشتہار


اشتہار