پارٹی پالیسیوں سے نالاں پیپلز پارٹی کے اہم رہنما نے پارٹی سے راہیں جدا کر لیں

Disgruntled with the party's policies, the main leaders of the People's Party parted ways with the party
پارٹی پالیسیوں سے نالاں خواجہ سہیل منصور نے پیپلز پارٹی سے راہیں جدا کر لیں ،سابق رکن قومی اسمبلی نے پیپلزپارٹی کی اعلیٰ قیادت کو اپنا استعفیٰ بھجوا دیا ۔
تفصیلات کے مطابق خواجہ سہیل منصور کو عام انتخابات میں شکست کا سامنا رہا ،خواجہ سہیل منصور ضلع وسطی کے حلقہ این اے 250 سے پیپلزپارٹی کے امیدوار تھے ، انتخابات میں این اے 250 کی نشست پر انکے مد مقابل ایم کیو ایم کے امیدوار فرحان چشتی کامیاب ہوئے ہیں ۔

خواجہ سہیل منصور نے ایک سال قبل ایم کیو ایم پاکستان سے راہیں جدا کر کے پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کی تھی ،خواجہ سہیل منصور دو بار رکن قومی اسمبلی بھی منتخب ہو چکے ہیں۔





اشتہار


اشتہار