Hey @murtazawahab1 Dubai needs you rn! https://t.co/irSTor7Wqo
— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) February 5, 2024
بلاول بھٹو کے ٹویٹ کرنے کی دیر تھی کہ صارفین نے تبصروں کا ایک انبار لگا دیا ، کسی نے طنز کے نشتر چلائے تو کسی نے بے حس حکمران ہونے کا طعنہ دے ڈالا۔ صارفین کا کہنا تھا کہ حالیہ بارشوں نے پیپلز پارٹی کی سندھ میں کارکردگی کا پول کھول دیا لیکن بلاول بھٹو پھر بھی مرتضی وہاب کو سراہنے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دے رہے۔ بلاول بھٹو کی ٹویٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے ایک صارف نے لکھا دبئی کا کراچی سے موازنہ کرنا ، ہمت چیک کریں بس۔
Comparing Dubai and Karachi. I mean the audacity is unbelievable. https://t.co/zjazmuQhkb
— S. (@SheWhoWanders__) February 5, 2024
ایک صارف نے لکھا کہ جی ہاں، جیسے تیز بارش کے فوراً بعد کراچی خشک ہو جاتا ہے، یہ مرتضیٰ وہاب کا کام ہے، شکریہ چیئرمین صاحب آپ نے ہمیں ایک نوجوان اور متحرک میئر دیا۔
Hey @murtazawahab1 Dubai needs you rn! https://t.co/irSTor7Wqo
— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) February 5, 2024
ایک اور صارف نے طنزیہ کہتے ہوئے کہا کہ مرتضیٰ وہاب اکیلا کیا کر سکتا ہے لندن، دبئی، بمبئی، نیویارک،ہر شہر کو اس کی ضرورت ہے۔
ایک اور صارف نے تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ آپ اپنے شہر کے لوگوں کے لیے مسائل پیدا کرنے کے بعد ان کا مذاق اڑاتے ہوئے اپنی ہی انتخابی مہم کو کیسے ناکام بنا رہے ہیں افسوس۔
how you fail your own election campaign by mocking people of your city after creating problems for them just wow https://t.co/kgqnKAXKlU
— 🇵🇸 (@sunissadx) February 5, 2024
ایک صارف نےطنزیہ انداز میں مشورہ دیتے ہوئے لکھا کہ جی! مرتضی وہاب کو دبئی بھیج دیں، وہاں ان کی زیادہ ضرورت ہے۔ صارف غفران خالد نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ مرتضیٰ وہاب کے اترتے ہی دبئی کے باشندے برج خلیفہ سے سمندر میں چھلانگ لگا کر اجتماعی خودکشی کر لیں گے۔
Have a feeling the residents of Dubai would commit mass suicide by jumping into the sea from the Burj Khalifa the moment Murtaza Wahab lands there https://t.co/k5oR04trcx
— غفران خالد (@maybe_ghuf) February 5, 2024
واضح رہے کہ کراچی میں ہونے والی حالیہ بارشوں کے بعد کئی علاقے زیر آب آ گئےتھے، جس کی وجہ سے شہری رات بھر سڑکوں پر پھنسے رہے اور میلوں تک ٹریفک جام رہا جب کہ بجلی بند ہونے سے شہریوں کی مشکلات مزید بڑھ گئیں،سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر صارفین نے سند ھ حکومت کو خوب آڑے ہاتھوں لیا اور الیکشن سے قبل انتظامیہ کی بے حسی کو بھی خوب تنقید کا نشانہ بنایا ۔