ژوب میں زلزلے کے جھٹکے ، لوگوں میں خوف و ہراس

Earthquake tremors in Zhob, panic among people
بلوچستان کے ضلع ژوب میں علی الصبح زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوئے ہیں۔ جس کے بعد لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ژوب میں آنے والے زلزلے کی شدت 2.6 ریکارڈ ہوئی ہے۔زلزلے کی گہرائی 100 کلو میٹر زیرِ زمین تھی جبکہ اس کا مرکز ژوب سے 26 کلو میٹر جنوب مغرب میں تھا۔
زلزلے کے بعد لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے تاہم زلزلے کے نتیجے میں کسی قسم کے جانی اور مالی نقصان کی  اطلاع موصول نہیں ہوئی ۔





اشتہار


اشتہار