نیا وزیراعلیٰ سندھ کون ہوگا ؟نام سامنے آگیا

Who will be the new chief minister of Sindh? The name has come out

انتخابات کا مرحلہ خوش اسلوبی سے مکمل ہوچکا ہے ، اب وفاق اور صوبوں میں حکومت سازی کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے ،سندھ میں پیپلزپارٹی ، پنجاب میں ن لیگ اور کے پی کے میں آزاد امیدواروں کی اکثریت ہے ۔

سندھ میں پیپلزپارٹی نے حکومت سازی کیلئے مطلوبہ نمبرز حاصل کرلئے ہیں ۔ پیپلز پارٹی 84نشستوں کے ساتھ حکومت کے لیے سب سے بڑی جماعت ہے، پیپلز پارٹی کو سندھ سے 20 سے زائد مخصوص نشستیں بھی ملیں گی۔

ایسے میں وزیراعلیٰ سندھ کیلئے مراد علی شاہ ایک بار پھر مضبوط امیدوارہیں۔ مراد علی شاہ کا تیسری بار وزیر اعلیٰ بننے کا امکان ہے جبکہ  شرجیل انعام میمن ، ناصر حسین شاہ کابینہ کا حصہ ہوں گے۔

سعید غنی ، ناصر حسین شاہ، تیمور تالپور بھی کابینہ حصہ ہوں گے،ذرائع کے مطابق  حتمی فیصلے پیپلزپارٹی قیادت کرےگی۔













اشتہار


اشتہار