لاہور قلندرز کیخلاف کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جیت میں اہم کردار ادا کرنے والے ایمرجنگ کرکٹر خواجہ نافع نے پی ایس ایل کی تاریخ بدل کر رکھ دی۔گزشتہ روز قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور قلندرز کو ہوم گراؤنڈ پر 5 وکٹوں سے شکست دیکر مسلسل دوسری جیت درج کی۔
اس میچ میں ایمرجنگ کرکٹر خواجہ نافع نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا، انہوں نے جارحانہ اننگز کھیلتے ہوئے محض 31 گیندوں پر 60 رنز کی اننگز کھیلی جس میں 4 چوکے اور 3 چھکے شامل تھے۔
نافع کی اننگز کی بدولت کوئٹہ نے 188 رنز کا ہدف محض 19.1 ایک اوورز میں حاصل کرلیانوجوان کرکٹر پی ایس ایل کی تاریخ میں پہلی مرتبہ 30 سے زائد گیندوں کی اننگز میں صرف ایک ڈاٹ بال کھیلنے والے پہلے کھلاڑی بنے۔