کارلوس بریتھ ویٹ اور سکندر رضا نے قلندرز اسکواڈ کو جوائن کرلیا

Carlos Braithwaite and Sikandar Raza joined the Qalandars squad

پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) کے نویں ایڈیشن میں لاہور قلندرز کے 2 غیر ملکی کھلاڑیوں نے ٹورنامنٹ کے دوران اسکواڈ جوائن کرلیا۔لاہور قلندرز کے مطابق ویسٹ انڈیز کے آل راؤنڈر کارلوس بریتھ ویٹ اور زمبابوے کے آل راؤنڈر سکندر رضا لاہور ایئرپورٹ پہنچے۔ دونوں کھلاڑی آج پریکٹس سیشن میں حصہ بھی لیں گے۔

کارلوس بریتھ ویٹ اور سکندر رضا آج لاہور قلندرز کے میچ کے لیے بھی دستیاب ہوں گے۔ لاہور ٹورنامنٹ میں اپنا دوسرا میچ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف آج قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گی۔خیال رہے کہ لاہور قلندرز کو پی ایس ایل کے افتتاحی میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ سے 8 وکٹوں سے شکست ہوئی تھی۔

یہ بھی ذہن میں رہے کہ پہلے مرحلے میں پی ایس ایل 9 کے میچز ملتان اور لاہور جبکہ دوسرے مرحلے میں 28 فروری سے تمام میچز راولپنڈی اور کراچی میں شیڈول ہیں۔












اشتہار


اشتہار