غیر ملکی یونیورسٹیز میں پاکستانی طلباء کےداخلوں پر الرٹ جاری

غیر ملکی یونیورسٹیز میں پاکستانی طلباء کےداخلوں پر الرٹ جاری

غیر ملکی یونیورسٹیز میں پاکستانی طلباء کے داخلوں سے متعلق ہائر ایجوکیشن کمیشن ( ایچ ای سی) نے الرٹ جاری کردیا ہے۔ ہائر ایجوکیشن کمیشن ( ایچ ای سی) نےغیر ملکی یونیورسٹیز میں پڑھنے کے شوقین افراد کیلئے کچھ ایس او پیز جاری کئے ہیں ۔

جن کے مطابق  داخلے سے پہلے ادارے کی پہچان چیک کریں،ایچ ای سی صرف اقوام متحدہ کی ڈائریکٹریوں میں درج یونیورسٹیز کی ڈگریاں تسلیم کرے گا۔ اس کے علاوہ  مذکورہ یونیورسٹی اقوام متحدہ کی تعلیمی، سائنسی اور ثقافتی بین الاقوامی ڈائریکٹری میں درج ہو گی۔

ایچ ای سی ڈائریکٹری میں درج غیر ملکی یونیورسٹیوں کی ڈگریاں تسلیم کرے گا،طلبامتعلقہ یونیورسٹی کے تسلیم شدہ/چارٹرڈسٹیٹس کی تصدیق کریں۔







اشتہار


اشتہار