افغانستان، سرکاری گاڑیوں کی شادی بیاہ میں موجودگی پر سزا کا اعلان

Afghanistan, announcement of punishment for the presence of government vehicles at weddings

افغان صوبے ارزگان نے صوبے میں شادی بیاہ کی تقریبات میں اہم پابندی لگانے کا اعلان کر دیا۔افغان صوبے ارزگان کے گورنر مولوی محمد علی جان کی جانب سے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اگر آپ بیت المال کی گاڑی، رینجر، ہیلکس جیپ یا پھر V8 کو کسی شادی بیاہ کی تقریبات میں دیکھیں تو امارات اسلامی افغانستان کے ہر اہلکار کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ ڈرائیور کو گرفتار کر لے۔

افغانستان، سرکاری گاڑیوں کی شادی بیاہ میں موجودگی پر سزا کا اعلان

گورنر کی جانب سے یہ کہنا تھا کہ نہ صرف ڈرائیور کی گرفتاری کی جائے گی بلکہ استعمال شدہ گاڑی کو بھی ضبط کر لیا جائے گا،خطاب کے دوران گورنر کا انداز اس بات کی طرف اشارہ کر رہا تھا کہ وہ اس قسم کے عمل کو برداشت نہیں کریں گے۔واضح رہے اس سے قبل بھی گورنر اپنے ایک اور احکام کی بدولت وائرل ہو گئے تھے۔

 جس میں انہوں نے حکم دیا تھا کہ صوبے میں غیر ملکی کرنسی کے استعمال پر مکمل پابندی ہوگی۔ اس حوالے سے گورنر ارزگان کا کہنا تھا کہ مقامی کرنسی کی فروغ میں خلل کا باعث بننے والے افراد کو گرفتار کیا جائے گا، جبکہ انہیں سزائیں بھی دی جائیں گے۔












اشتہار


اشتہار