تامل فلم انڈسٹری کے معروف اداکار تھلاپتی وجے نے اپنی سیاسی پارٹی بنانے کے بعد سینما چھوڑنے کا اعلان کردیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکار تھلاپتی کی جانب سے کافی عرصے سے یہ توقع کی جارہی تھی۔
کہ وہ اب سیاست کی جانب مراجعت کرنے والے ہیں تاہم اداکار نے اپنی سیاسی جماعت کا بھی اعلان کردیا۔اداکار تھلاپتی نے ایک بیان میں کہا کہ اپنی باقی رہ جانے والی دو فلموں کی تکمیل کے بعد تامل ناڈو میں سیاست داں بننے کیلئے فلم انڈسٹری کو خیرباد کہہ دیں گے۔
واضح رہے کہ اداکار ان دنوں اپنی آئندہ آنے والی فلم ’گاٹ‘ کی شوٹنگ کر رہے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق 49 سالہ وجے کی پارٹی کے ارکان 2026ء کے الیکشن میں حصہ لیں گے۔