لاہور ٹریفک پولیس نے عام انتخابات کیلئے ٹریفک پلان جاری کردیا

Lahore Traffic Police has issued a traffic plan for general elections

لاہور ٹریفک پولیس نے ملک بھر میں 8 فروری 2024 کو ہونے والے عام انتخابات کے لیے ٹریفک پلان جاری کردیا۔کانسٹیبل سے لے کر سی ٹی او تک تمام افسران شہریوں کی مدد و رہنمائی کے لیے موجود ہوں گے۔

سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر کے مطابق اے کیٹگری کی 320 اور بی کیٹگری کی 1248 پولنگ بلڈنگز پر ڈیوٹی لگا دی گئی، ایس پی سہیل فاضل، ایس پی شہزاد خان اور ایس پی ملک اکرام مکمل سپرویژن کریں گے۔

عمارہ اطہر نے بتایا کہ 12 ڈی ایس پیز،500 سینئر وارڈنز اور 03 ہزار سے زائد وارڈنز فرائض سرانجام دیں گے، 136 لیڈی وارڈنز بھی پولنگ ڈے پر ضلعی پولیس کے ساتھ ملکر فرائض سرانجام دیں گیں۔

سی ٹی او لاہور نے مزید بتایا کہ 20 فوک لفٹرز اور 04 بریک ڈاؤن بھی 03 شفٹوں میں تعینات ہوں گے، ضلعی پولیس اور دیگر لاء انفورسمنٹ ایجینسز سے مکمل تعاون رکھا جائے گا، مشکوک افراد اور لاوارث اشیاء پر خصوصی نظر رکھی جائے گی۔



حوالہ 

اشتہار


اشتہار