جامشورو: 29 فروری کو ضلع بھر میں چھٹی کا اعلان

Jamshoro: District-wide holiday declared on February 29

 حضرت لعل شہباز قلندرؒ کے 772 ویں سالانہ عرس مبارک کے موقع پر ضلعی انتظامیہ جامشورو نے ضلع بھر میں عام تعطیلات کا اعلان کردیا۔ حضرت لعل شہباز قلندرؒ کا 772 واں سالانہ عرس مبارک جمعرات سے سہون شریف میں شروع ہو گا۔

ضلعی انتظامیہ جامشورو نے 29 فروری بروز جمعرات ضلع بھر میں عام تعطیلات کا اعلان کردیا، ڈپٹی کمشنر جامشورو علی ذوالفقار میمن کی جانب سے عام تعطیلات کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

جامشورو: 29 فروری کو ضلع بھر میں چھٹی کا اعلان
ڈی سی جامشورو کے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق حضرت قلندر لعل شہباز رح کے عرس کے پہلے روز 29  فروری کو ضلع بھر میں چھٹی ہو گی، تمام تعلیمی ادارے عرس کے پہلے روز جمعرات 29 فروری کو بند رہیں گے، جامع سندھ جامشورو، مہران یونیورسٹی اور لمس میں بھی 29 فروری کو چھٹی ہو گی۔






اشتہار


اشتہار