سندھ پبلک سروس کمیشن نے تمام آسامیوں کیلئے ٹیسٹ منسوخ کردیئے

Sindh Public Service Commission has canceled the tests for all the posts

سیکنڈری سکول ٹیچرزکی بھرتیوں کا عمل ایک بار پھر سے التوا کا شکار ،سندھ پبلک سروس کمیشن نے تمام آسامیوں کیلئے  ٹیسٹ منسوخ کردیئے ۔  تفصیلات کے مطابق  سندھ پبلک سروس کمیش نے 16 گریڈ کے سیکنڈری سکول ٹیچرزکے لئے گئے ٹیسٹ بھی کالعدم قرار  دے دیئے، طے شدہ تاریخ پر مقرر ٹیسٹ کو بھی منسوخ کردیا گیا۔

سیکنڈری سکول ٹیچرزکا ٹیسٹ اب  اپریل میں لیا جائے گا ،شیڈول اگلے ماہ جاری کیا جائے گا ، سیکنڈری سکول ٹیچرز ٹیسٹ کا پرچہ آؤٹ ہونے کے بعد ٹیسٹ منسوخ کیئے گئے ، 17گریڈ کے ہیڈ ماسٹرزاور لیکچررز کے ٹیسٹ شیڈول کے مطابق ہونگے ۔ 

اطلاعات کے مطابق پرچہ آوٹ ہونے پر سندھ پبلک سروس کمیشن کے 8 ملازمین معطل  کر دیئے گئے ہیں،سندھ پبلک سروس کمیشن نے معطلی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ، سندھ پبلک سروس کمیشن کے چیئرمین کے حکم پر ملازمین کو معطل کیا گیا ۔

معطل ہونے والوں پر سیکنڈری سکول ٹیچرزٹیسٹ کا پرچہ آوٹ کرنے کا الزام  عائد کیا گیا ہے ، معطل ہونے والوں میں اسسٹنٹ کنٹرولر امتحانات ون زین العالم ،سینئر کمپیوٹر آپریٹر سجاد احمد چوالی اور احسن ظہیر ابڑو ، پانچ نائب قاصدوں کو بھی معطل کیا گیا ،معطل ہونے والوں میں خان محمد شاہ ،اکبر علی ڈاہری اور سید شاہزیب جعفری شامل شاہزیب ابڑو اور عزیز احمد کو بھی معطل کیا گیا  ہے ۔





اشتہار


اشتہار